اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل ویرات کوہلی انجری کا شکار

08 Mar 2025
08 Mar 2025

(ویب ڈیسک) بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

کوہلی فائنل سے قبل جمعہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران معمولی چوٹ کا شکار ہوئے۔

رپورٹ کے  مطابق کوہلی نیٹس میں فاسٹ بولنگ کا سامنا کر رہے تھے اس دوران ایک تیز گیند ان کے گھٹنے پر جا لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔

بھارتی ٹیم کے فزیو سٹاف نے فوراً کوہلی کا معائنہ کیا، انہیں سپرے لگایا اور متاثرہ جگہ پر بینڈیج باندھ دی۔

چوٹ کے باوجود، کوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو اپنی فٹنس کے بارے میں بتایا۔

بعد ازاں بھارتی کوچنگ سٹاف نے واضح کیا کہ کوہلی کی چوٹ سنگین نہیں ہے اور وہ فائنل میں کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے