اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سپیشل اولمپکس: لاہور سے قومی دستہ روانہ، کراچی و اسلام آباد سے جلد روانگی

07 Mar 2025
07 Mar 2025

(ویب ڈیسک) سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کے لیے لاہور کا دستہ ابوظہبی روانہ ہوگیا، اسلام آباد اور کراچی سے بھی کھلاڑی اور آفیشلز ابوظہبی میں اکٹھے ہوں گے جہاں سے وہ اٹلی روانہ ہوں گے۔

پاکستان کا 25 رکنی دستہ 8 مارچ سے ٹیورین اٹلی میں شروع ہونے والے سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کرے گا، 15 مارچ تک جاری رہنے والے گیمز کے لیے قومی دستے میں کھلاڑی، کوچز، آفیشلز، طبی عملہ اور ینگ گلوبل لیڈرز شامل ہیں۔

پاکستان کے کھلاڑی سنو شوئنگ اور کراس کنٹری سکیئنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، گیمز میں 93 سے زائد ممالک کے 15 سو سے زائد مرد اور خواتین ایتھلیٹس شرکت کریں گے جبکہ 2 ہزار کے لگ بھگ رضا کار ان کی معاونت کریں گے۔

پاکستان کے کوچ عرفان علی نے کہا ہے کہ گیمز کے لیے دو سال سے تیاری کر رہے ہیں، امید ہے ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان کے دستے کی کارکردگی اچھی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے