اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم 29 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

05 Mar 2025
05 Mar 2025

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم 29 سال بعد پاکستان کے ساتھ چار میچز کی سیریز کھیلنے لاہور پہنچ گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام سپورٹس کے فوکل پرسن اولمپئن خواجہ جنید، سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد، شہباز سینئر اور دوسرے حکام  نے غیرملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کے قومی کھیل کی بحالی کے ویژن کے تحت 29 سال بعد جرمنی کی کسی نیشنل ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، جونیئر ٹیموں کے درمیان 6، 8 اور 11 مارچ کو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ 13 مارچ کو آخری میچ اسلام آباد میں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے