اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹی 20 سے ڈراپ

04 Mar 2025
04 Mar 2025

(لاہور نیوز) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، بابر اعظم اور رضوان ٹی 20 سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان سے ٹی 20 کی قیادت واپس لے لی گئی ہے، دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ون ڈے سکواڈ کی کپتانی محمد رضوان کے پاس ہی رہے گی جبکہ سلمان آغا ون ڈے ٹیم میں نائب کپتان کے فرائض نبھائیں گے۔

ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بتایا کہ ون ڈے سکواڈ میں محمد رضوان (کپتان) سلمان آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان،  نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے سکواڈ سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں سلمان علی آغا  کپتان جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم  اور عثمان خواجہ  شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے