اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کامیابی کیلئے محنت اور پختہ ارادہ ضروری ہے: درفشاں سلیم

01 Mar 2025
01 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں اس کیلئے محنت اور پختہ ارادہ بہت ضروری ہے۔

ایک انٹرویو میں خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ شوبز کی زندگی میں کامیابی کے لئے خود احتسابی ضروری ہے، میں ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوں اور یہی میری کامیاب زندگی کا راز ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، کامیابی حاصل کرنے کے لئے پختہ ارادہ کا ہونا بہت ضروری ہے، مختصرعرصے میں جتنی کامیابی ملی ہے اس کا اندازہ نہیں تھا۔

درفشاں نے مزید کہا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر میں بہترین صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے تاہم خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاؤں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں، لوگ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کے لئے کوئی تیار نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے