اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویرات کوہلی کا سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ، نسیم شاہ کی مدد کرکے سب کے دل جیت لئے

24 Feb 2025
24 Feb 2025

(لاہور نیوز) بھارت کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے ایک بار پھر سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کر کے سب کے دل جیت لئے۔

دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران نسیم شاہ بیٹنگ کے لئے آئے تو ایک موقع پر اُن کے جوتے کے تسمے کھل گئے تھے، ویرات کوہلی نے یہ دیکھا تو وہ نسیم شاہ کی مدد کو آگے بڑھے اور تسمے باندھ دیئے۔

اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ نے قید کیا اور جیسے ہی تصویر سامنے آئی تو سب نے ویرات کی ایک بار پھر تعریف کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے