اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بھارت میچ کے دوران امام الحق رن آوٹ،میمز کی زد میں انضمام الحق آگئے

23 Feb 2025
23 Feb 2025

(ویب ڈیسک)بھارت کیخلاف اوپنر امام الحق کے رن آؤٹ پرسابق کرکٹر انضمام الحق کیخلاف سوشل میڈیا پر میمز چھا گئیں۔

دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں اوپنر امام الحق 23 گیندوں پر محض 10 رنز بناکر اکشر پٹیل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے تو سوشل میڈیا پر میمز کی برسات ہوگئی۔انہوں نے مڈ آن کی طرف شارٹ کھیلا اور دوڑ پڑے تاہم وہ کریز میں نہ پہنچ سکے، اس وقت اکشر پٹیل نے وکٹ پر تھرو کی اور وہ رن آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کیخلاف انجری کا شکار ہونیوالے فخر زمان کی جگہ امام الحق اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے