اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.10 قیمت فروخت : 39.17
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.25 قیمت فروخت : 281.75
  • یورو قیمت خرید: 319.01 قیمت فروخت : 319.57
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.42 قیمت فروخت : 376.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.42 قیمت فروخت : 182.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.92 قیمت فروخت : 204.28
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.97
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.00 قیمت فروخت : 75.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.10 قیمت فروخت : 77.24
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.07 قیمت فروخت : 919.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 357800 دس گرام : 306800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 327981 دس گرام : 281231
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3482 دس گرام : 2989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کا آج لاہور میں پہلا ٹاکرا، پنجاب پولیس ہائی الرٹ

22 Feb 2025
22 Feb 2025

(لاہور نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج لاہور میں پہلا ٹاکرا ہوگا، روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگے، اس حوالے سے پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں، پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈی نیشن مکمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کی سکیورٹی پر 12ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے، کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیم اور اردگرد کی بلند عمارات پر سنائپرز تعینات ہیں، ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات کے گرد مؤثر پٹرولنگ کریں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ٹیموں کے روٹس اور سٹیڈیم سمیت اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، ٹریفک کا بلاتعطل بہاؤ اور مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں، کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیم کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں، انٹری گیٹس پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے، شائقین محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجاب پولیس سے تعاون کریں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے