
19 Feb 2025
(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں میچز کی جدید ترین سرویلنس سسٹم سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سٹیڈیمز کے اندر اور باہر سے 600 سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے، ایئرپورٹ، ہوٹل سے سٹیڈیم اور اردگرد کے روٹس کی 24 گھنٹے سرویلنس کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا پی آر یو گاڑیوں پر نصب سیف سٹیز کیمروں سے روٹس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ، بین الاقوامی سکیورٹی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، کوآرڈینیشن سے سکیورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے۔