اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا رمضان میں چینی 130روپے کلو بیچنے کا اعلان

19 Feb 2025
19 Feb 2025

(لاہور نیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں ملک بھر میں سیل پوائنٹس کے ذریعے 130 روپے میں چینی فروخت کرائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہناتھا کہ چینی کی قیمتیں بنیادی طور پر طلب اور رسد کی بنیاد پر مارکیٹ قوتیں طے کرتی ہیں، سٹہ باز مالی فائدہ کیلئے چینی کی قیمتوں پر افواہوں سے مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہے ہیں، حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ لاگت میں مسلسل اضافہ کے باوجود دنیا کی سب سے سستی چینی بنا رہے ہیں، موجودہ کرشنگ سیزن میں گنے کی قیمت 600 روپے فی من تک پہنچ گئی، وفاقی حکومت شوگر انڈسٹری کو بچانے کیلئے اسے مکمل ڈی ریگولیٹ کرے، گھریلو تجارتی اور صنعتی صارفین کیلئے علیٰحدہ علیٰحدہ طریقہ کار وضع کیا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے