
18 Feb 2025
(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اقبال ٹاؤن اور شالیمار ٹاؤن میں چھاپے مار کر 350 کلو ناقص کیچپ اور 50 کلو مایونیز تلف کر دی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ شالیمار ٹاؤن میں واقع کیچپ یونٹ کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا جبکہ اقبال ٹاؤن میں معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، برآمد کی گئی ایکسپائرڈ کیچپ اور مایونیز کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ تیار مایونیز کو بغیر ڈھانپے پلاسٹک ٹبوں میں رکھا گیا تھا، انتہائی لازمی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے، یونٹ مالکان کو 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔