اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

راج پال یادیو عمر شریف اورمعین اختر کے مداح نکلے،پاکستانی لیجنڈز کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

16 Feb 2025
16 Feb 2025

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو بھی پاکستانی لیجنڈز عمر شریف اور معین اختر کے مداح نکلے۔

راجپال یادیو نے پاکستانی یوٹیوبر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں۔راجپال کا کہنا تھا کہ عمر شریف اور معین اختر اپنے فن کے بادشاہ تھے۔ انہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے اسکرین پر ایسی یادگار پرفارمنس دیں کہ دیکھنے والے ایک لمحے کےلیے بھی اسکرین نہیں چھوڑ سکتے تھے۔ انہوں نے خاص طور پر ’’لوز ٹاک‘‘ جیسے پروگراموں کی تعریف کی، جہاں ہر مکالمہ برجستہ اور بے مثال ہوتا تھا۔

راجپال نے مزید کہا، ’’ہم عمر شریف کی آڈیو کیسٹ سنتے تھے، کیونکہ وہ قدرتی طور پر تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال تھے۔ وہ واقعی میں ایک بڑے اسٹار تھے۔‘‘راجپال یادیو نے یہ بھی کہا کہ وہ جب سے فلموں میں آئے ہیں، انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جس میں کسی دوسرے ملک کو بُرا دکھایا جائے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم صرف سینما کی بات کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر رہیں۔‘‘

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے