
15 Feb 2025
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے پہلے مرحلے میں بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کر دی گئی، وزارت پاور ڈویژن نے مراسلہ بھی جاری کر دیا، جوائنٹ سیکرٹری سی اے ڈی پاور ڈویژن محمد خالد خان کمیٹی کے کنوینئر مقرر ہو گئے۔
کمیٹی سٹیک ہولڈرز کے درمیان کوآرڈی نیشن کو یقینی بنائے گی، کمیٹی نجکاری کیلئے جاری ورکنگ کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ بھی لے گی۔
پہلے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔