اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

شادی میں ناقص کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر، متعدد کی حالت تشویشناک

12 Feb 2025
12 Feb 2025

(لاہور نیوز) شادی کی تقریب میں ناقص کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

لاہور کے علاقے خیابان امین کے رہائشی سرفراز کی شادی کی تقریب جاری تھی، تقریب میں ناقص کھانا فراہم کرنے پر 360 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی، سرفراز نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے نجی مارکی ستوکتلہ میں بکنگ کروا رکھی تھی۔

تقریب میں مدعو 360 میں سے 200 سے زیادہ افراد کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے اور انہیں فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جنرل ہسپتال میں داخل 9 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک اور وہ زیر علاج ہیں، رائیونڈ انڈس ہسپتال میں 27 افراد کو تشویشناک حالت میں منتقل کیا گیا۔

شہری سرفراز نے الزام عائد کیا ہے کہ مارکی انتظامیہ نے انتہائی ناقص اور غیر معیاری کھانا فراہم کیا جس کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں مہمانوں کی حالت بگڑی، اس واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے