11 Feb 2025
(لاہور نیوز) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ڈائریکٹر کالجز سے عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لئے ڈیٹا مانگ لیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اگلے سال بھی کالجز میں مستقل اساتذہ بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کے لئے کام شروع کر دیا گیا۔
رواں تعلیمی سال کے لئے 7 ہزار عارضی اساتذہ رکھے گئے ہیں، اس وقت کالجز میں مختلف کیڈرز کی آٹھ سے 9 ہزار سیٹیں خالی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خالی سیٹوں کے ڈیٹا کی تصدیق متعلقہ ڈائریکٹر کالجز کرے، غلط ڈیٹا کی صورت میں متعلقہ ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی ہو گی۔
