اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مریم نواز کا ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر اظہار تشکر

08 Feb 2025
08 Feb 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ کئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر وزیراعظم شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، پوری ٹیم اور شائقین کرکٹ کو مبارکباد دی اور پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے کے عزم کی جیت ہے، کرکٹر کو قذافی سٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی بیان نہیں کرسکتی، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کرکٹ کے میدانوں کی رونقیں لوٹ رہی ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ کھیل اور میلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں، بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، کھیل انسان کو صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے