اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم اور رضوان کی تنزلی

05 Feb 2025
05 Feb 2025

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، بیٹرز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی ہو گئی جبکہ ٹریوس ہیڈ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی 20 پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے ابھیشک شرما 38 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آ گئے۔

پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک ایک درجے تنزلی ہو گئی تاہم دونوں بدستور ٹاپ ٹین میں موجود ہیں، بابر 7 ویں اور رضوان 9 ویں نمبر پر آ گئے۔

ٹی 20 بولرز میں ویسٹ انڈیز  کے عقیل حسین دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے، انہوں  نے ایک درجے ترقی کی، انگلینڈ کے عادل رشید ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

ٹی 20 بولرز میں بھارت کے ورون چکرورتھی 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے، بھارت کے ہی روی بشنوئی 4 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں،  واضح رہے کہ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے