اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شمالی چھاؤنی: گھریلو ملازمہ کا نومولود پر بہیمانہ تشدد، گھر سے چوری کر کے فرار

04 Feb 2025
04 Feb 2025

(لاہور نیوز) شمالی چھاؤنی میں گھریلو ملازمہ نومولود بچے پر تشدد کرنے کے بعد گھر سے چوری کر کے فرار ہو گئی۔

3 ماہ کی بچی پر تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمہ صائمہ نے تین ماہ کے بچے کو منہ پر کپڑا رکھ کر مارنے کی کوشش کی، فوٹیج میں ملازمہ کو بچی پر تشدد کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمہ اڑھائی لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات و رقم چوری کر کے فرار ہوئی، بچے کے منہ پر کپڑا رکھ کر تشدد کرنے کا پتہ سی سی ٹی وی سے چلا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملازمہ کو تین ماہ قبل 26 ہزار ماہانہ پر گھر میں رکھا گیا، اطلاع ملنے پر مقامی تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، متاثرہ شہری مطلوب ظفر کی مدعیت میں ملزمہ صائمہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اسے جلد گرفتار کر لیا جائیگا، بچوں پر تشدد کرنے والے اور جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے