اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سردی کی شدت برقرار، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری

16 Jan 2025
16 Jan 2025

(لاہور نیوز) ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی، بالائی علاقوں میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑی۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی بڑھ گئی، کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور گردونواح میں بارش اور توبہ اچکزئی میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں شدید سردی کا راج رہا، پارہ نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے آ گیا۔

لہہ میں پارہ منفی 12، سکردو منفی 10،گوپس میں منفی 9 رہا، استور منفی 7، کالام، ہنزہ، گلگت، بگروٹ میں منفی 5 رہا، پاراچنار، زیارت اور قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے