اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ریحام خان کا شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر زیب تن عروسی لباس مداحوں کو بھاگیا

28 Dec 2024
28 Dec 2024

(ویب ڈیسک)فلم پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اپنے شوہر بلال مرزا کے ہمراہ شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

رپورٹ کےمطابق تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام خان دلہن کی طرح عروسی لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں جبکہ ان کے شوہر نے سنہرے اور سفید رنگ کی شیروانی پہن رکھی ہے۔ ریحام خان نے دسمبر 2022 میں مرزا بلال سے شادی کی تھی جو ان سے عمر میں چھوٹے ہیں اور اس وقت ریحام اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان میں وقت گزار رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ریحام خان کے فوٹو شوٹ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے سدا بہار حسن اور اسٹائل کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا، ’وہ خاتون جنہوں نے وقت کو شکست دے دی۔‘ مداحوں نے جوڑے کے لیے محبت بھری اور کامیاب زندگی کی دعائیں بھی کیں۔یاد رہے کہ ان کی پہلی شادی سابق وزیر اعظم عمران خان سے ہوئی تھی، جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے