اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی، عسکری ٹاور حملہ سمیت 2 مقدمات کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

05 Dec 2024
05 Dec 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی عسکری ٹاور حملہ سمیت 2 مقدمات کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، دوران سماعت زمان پارک میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ایک گواہ نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی، جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

علاوہ ازیں عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملزمان کی حاضری پوری نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، عدالت آئندہ سماعت پر عسکری ٹاور حملہ کیس ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔

دوسری جانب خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور روبینہ جمیل حاضری کیلئے پیش ہوئیں جبکہ شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے