(لاہور نیوز) ایک ہی روز میں لرننگ اور ریگولر لائسنس بنوانے والوں کیلئے آج آخری دن ہے، یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن ہو گا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر موٹرسائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف دیا گیا ہے، موٹرسائیکل کے لائسنس میں ریلیف سے 19 لاکھ 18 ہزار سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا، 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔
ترجمان کا کہنا تھا 8 لاکھ سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، 2 لاکھ سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی، 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنس پورٹل کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا 30 نومبر کے بعد 42 دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہو گا، موٹرسائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والے 30 نومبر سے پہلے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف ملکی تاریخ میں پہلی بار دیا گیا ہے۔