اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی بورڈ ممبران کا ورچوئل اجلاس آج، چیمپئنز ٹرافی بارے بڑے فیصلے کا امکان

29 Nov 2024
29 Nov 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی بورڈ ممبران کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آج بڑے فیصلے کا امکان ہے، دوسری جانب چیئرمین پی سی بی کا بھی دو ٹوک مؤقف ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ہمارا اصولی مؤقف ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آئی سی سی حکام سے رابطے کی مزید تفصیلات بھی سامنے آگئیں، پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، ایسا نہیں ہوسکتا پاکستان بار بار بھارت میں جا کر کرکٹ کھیلے اور انڈیا پاکستان نہ آئے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو میٹنگ سے پہلے کوئی قابل قبول فارمولا بنانے کا بول دیا، قابل قبول فارمولا بنایا جائے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تمام ممبران کی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے