اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بیلاروس کے صدر پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

25 Nov 2024
25 Nov 2024

(لاہور نیوز) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی اے ایف نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، بیلاروس کے صدر 27 نومبر کو دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ ہوں گے، اپنے دورہ کے دوران بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر بیلاروس کے صدر کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے

واضح رہے کہ بیلاروس کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ گیا ہے، بیلاروس کا وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا، وفد کا استقبال وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے کیا۔

بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان بھی وفد کے استقبال کے موقع پر موجود تھے، بیلاروس کے وفد میں وزیر خارجہ سمیت کل 8 وزراء شامل ہیں، بیلاروس کا وفد 68 افراد پر مشتمل ہے، وفد میں 43 تجارتی افراد شامل ہے۔

وفد کے اس سرکاری دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس میں ٹریڈ روڈ میپ پر دستخط کیے جائیں گے، فریقین میں مختلف شعبوں میں 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے جن میں زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادویات سازی شامل ہیں۔

دونوں ملکوں میں مشترکہ طور پر الیکٹرک بسوں کی پیداوار کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر بھی غور ہو گا، زرعی مشینری اور ٹریکٹرز کی تیاری کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی و دفاعی تعاون، خطے و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے