اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

25 Nov 2024
25 Nov 2024

(ویب ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی آ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43ڈالر کی کمی آنے سے نئی عالمی قیمت 2672ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 4300روپے کم ہوکر 278400 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 3657روپے گھٹ کر 238683روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے کی کمی سے 3400روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے کی کمی سے 2914.95روپے کی سطح پر آگئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے