اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی احتجاج میں گنڈا پور غائب ، بشریٰ’ سلطانہ ڈاکو‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

25 Nov 2024
25 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران علی امین گنڈا پور غائب ہو چکے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی سلطانہ ڈاکو والا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج تحریک فساد کا دوسرا روز ہے، اب تک پولیس کے 70 افراد شدید زخمی ہیں، مظاہرے میں پولیس کانسٹیبل مبشر شہید ہوا ہے، اٹک میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کٹی پہاڑی کے قریب کانسٹیبل واجد کو گردن میں گولی لگی، 45 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی پٹھانوں کو اکسا رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے بچے احتجاج کیلئے باہر کیوں نہیں آئے؟ تحریک انصاف نو مئی پارٹ ٹو چاہتی ہے، یہ لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں، احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا غائب ہو گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور سستے سلطان راہی ثابت ہوئے، بشریٰ بی بی احتجاج کو اسلامی ٹچ دے رہی ہیں اور اوپر سے مذہب کا تڑکا لگا رہی ہیں، وہ کون سی شریعت چاہتی ہیں، بشریٰ بی بی‘سلطانہ ڈاکو‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نےکہا کہ وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ غیر مسلح رہیں، ایک طرف ریاست پر حملہ دوسری طرف مذاکرات کا کہہ رہے ہیں، یہ سروں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں ، یہ طریقہ طالبان کا ہے، کوئی پاکستانی ان کے احتجاج کو پرامن نہیں کہہ سکتا، قانون کی خلاف ورزی پر ان کو سزا دینا ہمارا حق ہے، پی ٹی آئی کی موجودگی میں ملک کا بھلا نہیں ہو سکتا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے