21 Nov 2024
(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد کی اگلے ہفتے پاکستان آمد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد کی آمد کی تاریخیں ابھی فائنل نہیں ہوئیں، آئی سی سی نے ابھی تک دورے کے لیے پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی سی سی وفد چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرے گا جبکہ آج آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے درمیان چیمپئنز ٹرافی پر بات چیت ہونے کا بھی امکان ہے۔