اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد بارے پیش گوئی کر دی

21 Nov 2024
21 Nov 2024

(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر شعیب اختر نے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد بارے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ بھارت کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گی۔

شعیب اختر نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کو لےکر بیک چینل مذاکرات ہوں گے، ہمیں امید نہیں ہارنی چاہئے البتہ حل کا انتظار کرنا ہوگا۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ ہم سب حقیقت جانتے ہیں کہ بھارت سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں 95 سے 96 فیصد سپانسرشپ آتی ہے، اس لیے بھارتی بورڈ آنکھیں بھی دکھاتا ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ پاک بھارت ٹیموں کی آمد واقعی حکومتوں کے ہاتھ میں ہے، کوئی بورڈ کچھ نہیں کرسکتا ہے، چاہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہو یا بھارتی کرکٹ بورڈ۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آپ تصور کریں کہ ویرات کوہلی پاکستان آکر کھیل رہا ہے اور وہ سنچری بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کر سکتا لیکن اگر چیمپئنز ٹرافی ہوتی ہے تو یہ بڑے ایونٹس کیلئے ایک قدم ہوگا، مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے