اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات، کرکٹ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

17 Nov 2024
17 Nov 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس نے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان کرکٹ کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔

پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان اگلے برس کرکٹ سیریز کرانے اور نیدرلینڈ کا کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے پائیدار بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نیدرلینڈ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پورا سپورٹ کریں گے۔

اس موقع پر سفیر نیدرلینڈ نے کہا کہ نیدرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کرے گی اور اے ٹیم کے ساتھ میچ کھیلے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان مہاجرین کو اپنے پاس ٹھہرایا ہے، غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے جامع پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے