اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات، 18 اکتوبر کو ملتوی ہونیوالے پرچوں کا نیا شیڈول جاری

17 Nov 2024
17 Nov 2024

(لاہور نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے 18اکتوبر کو ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول کا پہلا پرچہ سرکاری تعطیل کی وجہ سے ملتوی ہو گیا تھا، تاہم 18 اکتوبر کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 18 نومبر بروز پیر کو ہوگا۔

ملتوی ہونے والے پرچوں میں فزکس ، آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس جبکہ دوسرے ٹائم کے پرچوں میں فزکس ، جیوگرافی ، ایگریکلچر اور نرسنگ کا پیپر شامل تھا۔

بورڈ حکام کے مطابق رول نمبر سلپیں جاری کر دی گئی ہیں، طلبہ و طالبات لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی اپنی رولنمبر سلپیس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے