اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا وٹامن ڈی کےاستعمال سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا ممکن ہے؟ماہرین اہم تحقیق سامنے آگئی

15 Nov 2024
15 Nov 2024

(ویب ڈیسک)وٹامن ڈی کے استعمال سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے سے متعلق ماہرین کی جانب سے اہم تحقیق جاری کردی گئی۔

ماہرین کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وٹامن ڈی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے،وٹامن ڈی کو کیلشیم کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ موٹاپے کےشکار افراد اور عمر رسیدہ افراد میں ہائی بلڈپریشر کو قابو میں رکھ سکتا ہے۔تحقیق میں مطالعے کیلئے 221 افراد نے حصہ لیا جن کی عمر 65 سے زیادہ تھی اور ساتھ ہی انہیں زیادہ وزن کی بھی شکایت تھی، ایسے افراد کو 2 گروہوں میں تقسیم کیا گیا اور ان میں وٹامن ڈی کا تناسب 10سے 30 ng/mL تھا۔جسم میں 30 ng/mL سے کم کسی بھی چیز کو ناکافی سمجھا جاتا ہے جبکہ 20 سے کم مقدار کو کمی تصور کیا جاتا ہے۔

 

محققین نے ایک گروپ کو کم تو دوسرے کو زیادہ مقدار میں وٹامن ڈی دی، جن کا شرکا نے ایک سال تک استعمال کیا، تحقیق کا نتیجہ یہ نکلا کہ دونوں گروپس میں ہائی بلڈپریشر میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وٹامن ڈی کا استعمال کرنے والے افراد اپنی ہڈیوں کی صحت کو بڑھا سکتے ہیں،ساتھ ہی ہڈی کے ٹوٹنے کے خطرے کو بھی کم کر سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق وٹامن ڈی کو سورج کی روشنی سے حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن سالمن مچھلی، مشروم اور انڈے سمیت دیگر کھانوں سے بھی اس وٹامن کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے