اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین کا فضائی آلودگی کا سر اور گردن کے کینسر سے تعلق کا ہولناک انکشاف

14 Nov 2024
14 Nov 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ آلودہ مواد (پولوٹنٹ پارٹیکیولیٹ میٹر) کی زیادہ مقدار سر اور گردن کے کینسر سے تعلق رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحقیق کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹرکاکہنا تھا کہ فضائی آلودگی پر ماضی میں کی گئی تحقیق میں اس کے کینسر سے متعلقہ زیادہ تر اثرات تنفس کے نظام کے نچلے حصے پر دیکھے گئے تھے۔ سر اور گردن کے کینسر کا اس سے جوڑا جانا ایک مشکل امر تھا اور اس کے وقوعات پھیپھڑوں کے کینسر کے مقابلے میں بہت کم تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کے نتیجے میں چونکہ گردن اور سر کے کینسر کے کیسز سامنے آئے (پھیپھڑوں کے کینسر کی طرح) اس لیے محققین نے کسی بھی ممکنہ تعلق کو جاننے کی کوشش کی۔ بظاہر سر اور گردن کے کینسر کا تعلق ان سے جڑتا ہے جو مواد ہم سانس میں اندر لے کر جاتے ہیں۔ محققین نے ایسے بہت سے کیسز دیکھے ہیں جن میں کارسِنوجنز جسم کے ایسے حصے کو چُھوتے یا وہاں جمع ہوتے ہیں جہاں پر کینسر واقع ہو سکتا ہے۔

تحقیق کی سینئر مصنفہ کا کہنا تھا کہ جہاں فضائی آلودگی کے پھیپڑوں کے مرض پر اثرات کی بھرپور تحقیق کی گئی ہے وہیں کچھ مطالعات میں اس آلودگی سے نظامِ تنفس کے اوپری حصے کو لاحق خطرات کو توجہ کا مرکز رکھا گیا ہے، جس میں گردن اور سر کے کینسر کا ہونا شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج ماحولیاتی آلودگی کے نظامِ ہاضمہ و تنفس کے اوپری حصے میں کینسر کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہیں اور مزید آگہی، تحقیق اور اس کو ختم کرنے کی کوششوں کی ضرورت کو واضح کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے