اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران سے ملاقات نہ کرانے اور کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

13 Nov 2024
13 Nov 2024

(لاہور نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کرانے اور پی ٹی آئی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

رہنما پی ٹی آئی اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب، جیل سپرنٹنڈنٹ غفورانجم، آر پی او، سی پی او راولپنڈی اور صدر بیرونی کے ایس ایچ او کو فریق بنایا ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت کے سامنے جمع کروائی گئی یقین دہانی پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور عدالت کے حکم کی خلاف ورزی پر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عمر ایوب نے مؤقف اپنایا ہے کہ فریقین کی طرف سے عدالت کے حکم کوجان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا، عدالت کے احکامات کا تمسخر اڑانے پر خلاف سخت کارروائی کی جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے پاس آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت درخواست دینے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی پاداش میں مختصر وقت کے لیے گرفتار کیا گیا تھا اور فوری بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے