اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سرفراز احمد کا اہم ریکارڈخطرے میں پڑگیا،محمد رضوان نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئے

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔

رپورٹ کےمطابق دورۂ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالنے والے محمد رضوان ایڈیلیڈ میں شیڈول دوسرے ون ڈے میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد کا ریکارڈ توڑنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اگر آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں 50 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ سرفراز احمد،معین خان، کامران اکمل اور سلیم یوسف کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

آسٹریلیا میں بطور وکٹ کیپر 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والوں کی فہرست میں سرفراز احمد پہلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 27 اننگز میں 6 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جبکہ کامران اکمل 42 اننگز میں 4، معین خان 35 اننگز میں 3 اور سلیم یوسف 21 اننگز میں 3 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

محمد رضوان 30 اننگز میں 6 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بناکر ایلیٹ لسٹ میں موجود ہیں تاہم وہ محض ایک نصف سنچری اسکور کرکے یہ اعزاز سرفراز احمد سے چھین سکتے ہیں۔قبل ازیں میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے 71 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے