اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 850 سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہور نیوز) اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 850 سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل ہو گئی۔

پنجاب بھر میں مختلف شہریوں کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لئے 60 کروڑ روپے مل گئے، پروگرام کے تحت بیشتر گھر تکمیل کے قریب پہنچ گئے، 21 اگست سے 31 اگست تک درخواست دینے والوں کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر کے ساتھ خود جانے کی ہدایت کر دی، ارکان اسمبلی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے درخواست دہندگان کو وزیراعلیٰ کی طرف سے مبارکباد کا لیٹر بھی دیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی پہلی قسط اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے، اپنے گھر کی تعمیر کا آغاز کر سکتے ہیں، دعا اورخواہش ہے کہ ہر بےگھر پاکستانی کو گھر کی نعمت میسر ہو، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف اور ہم سب آپ کے ہمقدم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے