(ویب ڈیسک) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف شکست کے باوجود ٹیم کی فائٹ پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
میلبرن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ حالات کچھ بھی ہوں، ہم لڑیں گے اور جیت کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کینگروز کیخلاف ٹیم نے اچھا مقابلہ کیا البتہ نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے۔ ٹیم نے جس طرح فائٹ کی اس پر فخر ہے، رضوان نے حارث رؤف کی بالنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انکی غیر معمولی کارکردگی نے پاکستان کو میچ میں رکھا۔
قبل ازیں پاکستان کی جانب سے رضوان نے سب سے زیادہ 71 گیندوں پر 44 رنز بنائے جب کہ نسیم شاہ نے 39 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 46.4 اوورز میں صرف 203 رنز بناسکی اور پویلین لوٹ گئی۔
آسٹریلیا نے صرف 34 اوورز میں 8 وکٹوں پر 207 رنز بناکر میچ اپنے نام کیا، اس میچ میں حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دوسرا میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔