اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی ججز کی تعداد، آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل منظور

04 Nov 2024
04 Nov 2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں بھی سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور آرمی ایکٹ سمیت متعدد ترمیمی بل منظور کر لیے گئے۔

سینیٹ کا اجلاس پریذائیڈنگ افسر سینیٹر عرفان صدیقی کی زیرِ صدارت ہوا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان  نے شدید احتجاج کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں اور ایوان میں نامنظور نامنظور کی نعرے بازی بھی کی گئی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ بل آج ہی پیش ہو رہا ہے، اسے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیں، جس پر پریذائیڈنگ افسر  نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں کی گئی ترمیم کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ، سینئر ترین جج اور آئینی بینچ کا سربراہ ججز کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

دریں اثنا وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی ایکٹ 1952 میں بھی ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا، اس کے علاوہ پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1952 جبکہ پاکستان نیوی ایکٹ 1961 میں ترمیم کے بل بھی پیش کیے گئے جو کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے، ان بلوں کی منظوری کے بعد تمام فوجی سربراہان کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال ہو جائے گی۔

سینیٹر انوشے رحمٰن نے سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق گورننس اینڈ آپریشنز ترمیمی بل 2024 پیش کیا گیا جبکہ سینیٹر سلیم مانڈی والا نے قومی ادارہ برائے صحت تنظیم نو ترمیمی بل پیش کر دیا، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کارخانہ جات ترمیمی بل ایوان میں پیش کر دیا، جس پر اعظم نذیر تارڑ  نے جواب دیا کہ متعلقہ وزیر موجود نہیں ہیں، میں اس حالت میں نہیں کہ اس بل کو سپورٹ کر سکوں، بعد ازاں، سینیٹ نے کارخانہ جات ترمیمی بل منظور کر لیا۔

اجلاس میں فوجداری قوانین ترمیمی بل 2023 مؤخر کر دیا گیا، وزیر قانون  نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ایک اچھا بل آئے گا، اس بل کے ساتھ اس میں سے چیزیں بھی شامل ہوں گی، پریزائیڈنگ آفیسر نے بل مؤخر کرنے استدعا منظور کر لی۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا گارجنز اور وارڈز ترمیمی بل 2024 ایوان سے منظور کر لیا گیا، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے موٹر سائیکل حادثات کی تعداد میں اضافے پر قرارداد پیش کی، جسے سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا، سینیٹر کامران مرتضی کی جانب سے پیش کیا گیا پاکستان اینیمل کونسل بل 2023 ایوان سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے