اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی کی ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آصف علی، محمد اخلاق اور فہیم اشرف کو جارحانہ بلے بازی پر شاباش دی۔

 محسن نقوی نے کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف کو شکست دی، ٹیم متحد ہو کر کھیلی، فائٹنگ سپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا اور فتح سمیٹی۔

انہوں نے کہا لڑنے کا یہی جذبہ میدان میں جیت کے لئے ضروری ہوتا ہے، امید ہے کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دھول چٹائی ، قومی ٹیم نے 120 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے صرف 5 اوورز میں ہی حاصل کر لیا، جارح مزاج بیٹر آصف علی نے 14 گیندوں پر 55 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق نے 40 اور کپتان فہیم اشرف نے 5 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے