اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ آسٹریلیا: قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ میلبرن پہنچ گیا

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی ٹیم کا دوسرا گروپ میلبرن پہنچ گیا۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے میلبرن پہنچنے والوں میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، عامر جمال، صائم ایوب، کامران غلام، حسیب اللہ اور عرفات منہاس شامل ہیں، بابراعظم، شاہین آفرید ی سمیت دیگر کھلاڑی پہلے ہی آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ چار نومبر کو کھیلے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز شیڈول ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے