اپ ڈیٹس
  • 319.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

30 Oct 2024
30 Oct 2024

(ویب ڈیسک) معروف مذہبی اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے شوہر کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کیخلاف فتویٰ نکلوا لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پبلک نوٹس شیئر کیا ہے جس میں تمام میڈیا پلیٹ فارمز اور ان کے چاہنے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ پکارا جائے۔بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کیلئے باقاعدہ طور پر فتویٰ نکلوایا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی وفات سے قبل ان سے طلاق لے چکی تھیں اس لئے انہیں عامر لیاقت کی بیوہ نہیں کہا جاسکتا۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کا عامر لیاقت سے نکاح کا ریکارڈ نادرا سسٹم میں موجود نہیں ہے، نہ ہی وہ عامر لیاقت کی وراثت میں حقدار ہیں جبکہ اب وہ حکیم شہزاد سے شادی بھی کر چکی ہیں لہذا اب انہیں مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے۔واضح رہے کہ بشریٰ اقبال اور ان کی بیٹی نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کے انتقال کے بعد نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں انہیں موت کی وجہ قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف مقدمہ بھی کیا تھا تاہم عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے