اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں

29 Oct 2024
29 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں۔

فخر زمان کے بڑے بھائی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر فخر زمان کی اپنے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں گوہر زمان نے کہا ہے کہ بڑے بھائی کے ناتے تصدیق کرتا ہوں کہ فخر زمان کمپنی کا حصہ نہیں رہے۔

واضح رہے کہ وائٹ بال کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز اس کمپنی سے منسلک ہیں۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان نے کمپنی کو چھوڑا ہے، مبینہ طور پر پلیئر ایجنٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے لیے مناسب وقت کا انتخاب نہیں کیا۔

فخر زمان کے قریبی لوگوں کو شک ہے کہ ایک اور کرکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے پوسٹ کی گئی، سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان مشکل میں پھنس گئے۔

پاکستان کے کرکٹر فخر زمان کو  سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جبکہ سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل فخر زمان کا نام کپتان کی دوڑ میں بھی لیا جا رہا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے