(ویب ڈیسک ) سائنس دانوں نے ایک نیا ٹیسٹ وضع کیا ہے جو لیزر کو استعمال کرتے ہوئے چند سیکنڈز میں ڈیمینشیا کی مختلف اقسام کی تشخیص کر سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی محققین کے مطابق ڈیمینشیا کے مرض کی تشخیص ہونے میں دو برس تک کا عرصہ درکار ہے لیکن یہ لیزر پر مبنی تکنیک موجودہ ٹیسٹ سے سستی ہیں اور چند سیکنڈز کے اندر نتیجہ فراہم کر سکتی ہیں۔
یونیورسٹی ہاسپٹل ساؤتھمپٹن (یو ایچ ایس) اور یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن کے ماہرین ایک تحقیق کر رہے ہیں جس میں خون یا ریڑھ کی ہڈی کا پانی جیسے جسم کے مواد کا لیزر کا استعمال کرتے ہوئے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ بیماری کی ابتدا میں موجود افراد کی شناخت کی جا سکے۔
محققین نے بتایا کہ ابتدائی ٹیسٹ میں الزائمر بیماری کی تشخیص کی اوسط شرح 93 فی صد سے زیادہ دیکھی گئی۔
یو ایچ ایس کے کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ پروفیسر کرس کِپس کا کہنا تھا کہ یہ نئی تکنیک میڈیکل ٹیکنالوجی میں ایک کامیابی متعارف کراتی ہے اور ڈیمینشیا کی تشخیص کے طریقہ کار کو تبدیل کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اختراع ہیلتھ کیئر کوالٹی میں صرف ایک بڑی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ ایک پیراڈائم شفٹ ہے جو اعصاب کو نقصان پہنچانے والی بیماری کو نئے طریقے سے سمجھنے میں مدد دے گی۔