اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا، ادارے اور ملک کا نقصان ہوا، پرنسپل پی جی سی

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کالج کیمپس 10 کی پرنسپل سعدیہ یوسف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا۔

لاہور میں پی جی سی کیمپس 10 کی طالبات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرنسپل سعدیہ یوسف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہم حق اور سچ پر ہیں، ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا، تحقیقاتی اداروں نے واقعہ کی انکوائری کی، احتجاج سے ہمارے ادارے اور ملک کا نقصان ہوا۔

اس موقع پر طالبہ ایمان یوسف نے بتایا کہ سب بچیاں سوشل میڈیا پر گروپ میں پوسٹ شیئر کر رہی تھیں، کلاس فیلوز  نے کہا ویڈیو بناؤ، میں نے بغیر تحقیق کے وی لاگ بنایا، میں بغیر تحقیق ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر شرمندہ ہوں اور میں اپنی مرضی سے پریس کانفرنس میں بیٹھی ہوں۔

یاد رہے کہ اس حوالے سے سربراہ لاہور پولیس نے کہا ہے کہ نجی کالج کے واقعہ کے مصدقہ ہونے کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے، کالج کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی لیکن کچھ نہیں ملا، اعلیٰ سطح کی بنائی گئی حکومتی کمیٹی نے بھی نے واقعہ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے