اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یو سی پی میں ہورائزنز آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ کے موضوع پر کانفرنس

15 Oct 2024
15 Oct 2024

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں ’’ہورائزنز آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس منعقد ہوئی۔

فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنسز اور سوفٹ ویئر انجینئرنگ کے طلبہ نے کانفرنس میں بھرپور شرکت کی، پہلے روز مصنوعی ذہانت، سافٹ ویئر انجینئرنگ، روبوٹکس اینڈ پاور، انرجی سسٹمز، جیو سائنس اور ریموٹ سینسنگ سمیت متعدد موضوعات پر طلبہ کو آگاہی فراہم کی گئی۔

فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمپیوٹر سائنسز کے ڈین ڈاکٹر امجد اقبال، پرو ریکٹر یو سی پی ڈاکٹر حماد نوید نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس میں نیشنل، انٹرنیشنل سکالرز اور مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے اپنی ریسرچ پیش کی، انٹرنیشنل سپیکرز اور پروفیسر ڈاکٹر اینڈریو ویئر اور ڈاکٹر سٹیفن پوسلاد کی جانب سے ٹیکنالوجیز کے استعمال پر پریزنٹیشن دی گئی۔

ڈاکٹر حماد نوید نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد نئی اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینا ہے جبکہ ڈاکٹر امجد اقبال کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کانفرنس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر طلبہ اور سکالرز علم بانٹتے اور نئے آئیڈیاز شیئر کرتے ہیں۔

کانفرنس کے پہلے روز کے اختتام پر مہمانوں کو سووینئرز بھی پیش کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے