اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے

13 Oct 2024
13 Oct 2024

(لاہور نیوز) سروں کے بے تاج بادشاہ اور شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کی آج 76 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

 استاد نصرت فتح علی خان نے چار دہائیوں سے زائد موسیقی کی دنیا پر راج کیا اور سینکڑوں غزلیں اور قوالیاں گائیں نصرت فتح علی خان کے مداح آج بھی ان کو یاد کر رہے ہیں۔

استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد کے علاقے دربار لسوڑی شاہ جھنگ بازار میں پیدا ہوئے، نصرت فتح علی خاں نے ایک قوال گھرانے میں آنکھ کھولی ان کو بچپن سے ہی موسیقی کی تربیت دی گئی عمر کے ساتھ ساتھ ان کی آواز اور سروں میں پختگی آتی گئی۔

شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خاں نے سینکڑوں شہرہ آفاق کلام گائے جو زبان زد عام ہوئے، وہ آج بھی کلاسیکل گائیکی سے گلوکاروں کے آئیڈیل ہیں اور قوال ان کے کلام گاتے ہیں۔

نصرت فتح علی کی مشہور قوالیوں میں دم مست قلندر مست، علی مولا علی، یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے، میرا پیا گھر آیا، اللہ ہو اللہ ہو، کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا، اکھیاں اڈیک دیاں، کسی دا یار نا وچھڑے، میرا پیا گھر آیا اور میری زندگی وغیرہ شامل ہیں۔

استاد نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے صوفیانہ کلام اور قوالیاں آج بھی موسیقی کی دنیا میں الگ مقام رکھتی ہیں۔

قوالوں کا کہنا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان موسیقی کی دنیا میں الگ ہی مقام رکھتے تھے ان کے کلام گائے بغیر کوئی قوال نہیں بن سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے