(لاہور نیوز) صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 160 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 129 جبکہ لاہور سے 09 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، اسی طرح بہاولپور سے 04، گوجرانوالہ اور سرگودھا سے 03-03 جبکہ چکوال سے 02 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ شیخوپورہ، جہلم، فیصل آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفر گڑھ، خانیوال، جھنگ، گجرات اور پاکپتن سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 885 جبکہ رواں سال اب تک 3136 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔