(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کی بہترین نجی یونیورسٹی قرار دی گئی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یو ایم ٹی کو ایف پی سی سی آئی ایوارڈ سے نوازا، صدر آصف علی زرداری نے صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد کو ایوارڈ دیا، صدرِ مملکت نے اعلیٰ معیاری تعلیم اور تحقیق کے حوالے سے یو ایم ٹی کی خدمات کو سراہا، یو ایم ٹی کا یہ اعزاز پاکستان کی تعلیمی ترقی میں اہم سنگ میل ہے۔
صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے پوری یو ایم ٹی فیملی کو دلی مبارکباد پیش کی، ابراہیم مراد کا کہنا ہے یہ کامیابی یو ایم ٹی سٹاف، فیکلٹی اور طلبہ کی محنت سے ہی ممکن ہو سکی ہے، مستقبل میں یو ایم ٹی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شمار ہو گی۔