(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے ذہنی سکون اور مثبت خیالات متوازن زندگی کی بنیاد ہیں۔
عالمی یومِ ذہنی صحت پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ذہنی مسائل کا سامنا کرنے والے معاشرتی بے حسی کی بجائے توجہ اور محبت کے حقدار ہیں، ذہنی صحت ہی سکونِ دل کی کلید ہے، بد قسمتی سے ذہنی صحت کے عوامل کو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا ذہنی مسائل کو سنجیدہ نہ لینے سے لوگ خاموشی سے تکلیف سہتے ہیں، ذہنی بیماری کا علاج جسمانی بیماری کی طرح ضروری امر ہے، پنجاب میں ذہنی صحت کے لئے درکار سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھیں، ان کے احساسات کو سمجھیں اور انہیں یقین دلائیں کہ وہ تنہا نہیں، ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر شخص ذہنی سکون سے بھرپور زندگی گزار سکے۔