(لاہور نیوز) پولیو ویکسین ملک میں ہی تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
یونیسف سے پولیو ویکسین کی ملک میں تیاری کے لئے تعاون کی اپیل کی گئی ہے، اپیل وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر مختار احمد برتھ نے یونیسف سے کی۔
یونیسف سپلائی چین ڈویژن کی ڈائریکٹر نے ڈاکٹر مختار احمد برتھ سے ملاقات کی، ملاقات میں صحت کے شعبے اور پولیو ویکسین کی پروکیورمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر مختار احمد برتھ نے بتایا کہ یونیسف کی جانب سے پولیو ویکسین کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے، مقامی طور پر ویکسین کی تیاری میں یونیسف تعاون کرے گا، پاکستان میں مقامی طور پر ویکسین کی تیاری میں یونیسف کا تعاون درکار ہے۔
ان کا کہنا تھا مقامی طور پر ویکسین کی تیاری سے ملک بھر میں ویکسین کی ضرورت کو بھی پورا کیا جا سکے گا، اس اقدام سے پاکستان کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔