اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھناکس خطرناک بیماری کا شکار بنا سکتا ہے؟جانئے

06 Oct 2024
06 Oct 2024

(ویب ڈیسک) دانتوں پر برش نہ کرنے یا خلال کا خیال نہ رکھنے سے سر اور گردن کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ منہ میں مخصوص بیکٹیریا کی تعداد میں اضافے اور سر اور گردن کے کینسر سے متاثر ہونے کے درمیان تعلق موجود ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایک درجن سے زائد جراثیموں کے اجتماع سے اس جان لیوا کینسر کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ان افراد کے طرز زندگی، غذائی عادات اور طبی تاریخ کا ڈیٹا دیکھا گیا اور ان کے لعاب دہن کے نمونے اکٹھے کیے گئے۔ان افراد کی صحت کا جائزہ 15 سال تک لیا گیا، جس دوران 236 افراد میں سر اور گردن کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔
ان مریضوں کے منہ کے ڈی این اے کے نمونوں کا موازنہ  اس کینسر سے محفوظ 458 افراد کے نمونوں سے کیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ منہ میں پائے جانے والے 18 جراثیموں سے کینسر کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین نے بتایا کہ ابھی بیکٹیریا اور کینسر کے درمیان براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوسکا بلکہ اس کا عندیہ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کینسر کی اس قسم کا خطرہ بڑھانے والے مخصوص جراثیموں کی شناخت کرلی ہے اور اب ہم اس کے پیچھے چھپی وجہ جاننے کے لیے کام کریں گے۔ن کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج سے منہ کی اچھی صفائی کی اہمیت ثابت ہوتی ہے، یعنی دن میں 2 بار برش کرنے اور خلال کو عادت بنانا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ دانتوں پر برش اور خلال کرنے سے نہ صرف مسوڑوں کے امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ عادت ممکنہ طور پر سر اور گردن کے کینسر سے بھی محفوظ رکھ سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے